(یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پار محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈھائی سال میں پہلی بار وزیر اعظم جیسا قدم اٹھایا ہے۔
مسٹر گاندھی نے اس کارروائی کیلئے
وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں وہ مسٹر مودی کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سرحد پار دہشت گردوں کو مار کر ان کے اڈوں کو جس طرح تباہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے ساتھ ہی پورا ہندستان وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔